سکھر ،آئی ایس آئی کے دفتر پر ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ہلاکتوں پر شہر اور گردونواح میں فضا سوگوار رہی ، جا ئے وقوعہ سے ملبہ ہٹا نے کا کام شروع ، ملبے سے ایک دہشت گر د کی نعش، کئی انسانی جسموں کے اعضا ء اورایک خود کش جیکٹ برآمد ، ڈی جی رینجر ز کا جا ئے وقوعہ کا زمینی و فضا ئی دورہ ، میڈیا کو جا ئے وقوعہ تک جا نے نہیں دیا گیا ، جا ئے وقوعہ کے قریب سے خود کش حملہ آوورکا پا ؤں اور حملے میں استعمال ہو نے والی گا ڑی کے ٹکڑے مل گئے ، کراچی و اسلام آباد سے آئی ایس آئی کے افسران اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر سی آئی ڈی کی ٹیم سکھر پہنچ گئی ، تحقیقا ت کا آغاز

جمعرات 25 جولائی 2013 23:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25جولائی۔2013ء) سکھر کی بیراج کالونی میں آئی ایس آئی کے دفتر پر ہونے والے حملے اور بم دھماکوں میں ہلاکتوں سے جمعرات کو شہر اور گردونواح میں فضا سوگوار رہی ، جا ئے وقوعہ سے ملبہ ہٹا نے کا کام شروع کر دیا گیا ، ملبے سے ایک دہشت گر دی کی نعش، کئی انسانی جسموں کے اعضا ء مل گئے ، ایک خود کش جیکٹ برآمد ، ڈی جی رینجر ز کی جا نب سے جا ئے وقوعہ کا زمینی و فضا ئی دورہ ، میڈیا کو جا ئے وقوعہ تک جا نے نہیں دیا گیا ، جا ئے وقوعہ کے قریب خود کش حملہ آوورکا پا ؤں اور حملے میں استعمال ہو نے والی گا ڑی کے ٹکڑے بھی مل گئے ، کراچی و اسلام آباد سے آئی ایس آئی کے افسران اور آئی جی سندھ کی ہدایت پر سی آئی ڈی کراچی کی ٹیم بھی سکھر پہنچ گئی ، تحقیقا ت کا آغاز کر دیا گیا ، بم دہما کے کے بعد علاقے میں کئی رہا ئشی مکانا ت مسمار ، خو ف و ہراس کی فضا برقرارتفصیلا ت کے مطابق سکھر میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرپر گذشتہ روزہونے والے خودکش حملے اور فا ئرنگ کے واقعہ کے بعد وہاں سے ملبہ ہٹا نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اوراس سلسلے میں پو رے علاقے کو ایک با ر پھر سیل کر کے ملبہ ہٹا نے کا کام کیا جا رہا ہے ملبے ہٹا نے کے دوران آئی ایس آئی کے ہیڈکو ارٹر کے کمپا ؤنڈ وال سے ایک خو کدشک جیلٹ ملی جسے وہاں پر مو جود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے نا کا رہ بنادیا ہے جبکہ ملبے سے بڑی کو ششوں کے بعد ایک حملہ آوور کی نعش ملی ہیجبکہ کئی انسانی جسموں کے اعضاء جن میں ٹا نگیں ہا تھ وغیرہ شامل ہیں ملے ہین جس کی وجہ سے اندازہ لگا یا جا رہا ہے واقعہ میں ہلاک ہو نے والون کی تعداد زیا دہ ہے واقعہ کے بعد آج ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان الحق نے جا ئے وقوعہ کا پہلے فضا ئی جا ئزہ لیا اور بعد ازاں انہوں نے زمینی دورہ بھی کیا اور وہاں پر مو جود افسران سے واقعہ کے حوا لے سے بریفنگ بھی لی ڈی جی رنجرز کی آمد اور ملبہ ہٹا نے کے مو قع پر بھی میڈیا کو کو ریج کر نے سے رو ک دیا گیا اور میڈیا کے نما ئندوں کو جا ئے واقعہ تک جا نے نہیں دیا گیا جبکہ ان کو جا ئے وقوعہ سے دور ہی روک دیا گیا جا ئے وقوعہ سے تھوڑی ہی دور روڈ پر خود کش حملہ آوور کے جسم کے اعضا بھی پا ئے گئے ہیں تا ہم اس وقت تک انتظا میہ کیجا نب سے اس حملے کے حوا لے سے کو ئی واضح مو قف نہیں آیا ہے کہ یہ حملہ آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر تھا یا دشت گردوں کا نشانہ کو ئی اور عمارت تھی واقعہ کی تحقیقات کے لیے آئی جی سندھ کی ہد ایت پر سی آئی دی کر اچی کے افسران پر مشتمل ٹیم ایس ایس پی سی آئی ڈی کر اچی راجہ عمر خطاب کی قیا دت میں سکھر پہنچ گئی ہے جس نے جا ئے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ اسی طرح کراچی و اسلام آبادسے آئی ایس آئی و دیگر حساس اداروں کے افسران نے بھی سکھر پہنچ کر جا ئے وقوہ کا معائنہ کر نے کے بعد تحقیقا ت شروع کر دی ہیں سکھر شہر میں دہما کوں کے بعد پیدا ہو نے وا لی خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے اور لو گوں کی بڑی تعداد ماپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں بیراج کا لو نی میں ہو نے والے دہما کوں کی وجہ سے وہاں پر قائم عما رتوں ڈی آئی جی ہا ؤس ، کمشنر ہا ؤس ، سرکٹ ہا ؤس ، مقامی اسکول اور لو گوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے دوسری جا نب اس واقعہ کلے بعد سکھر میں سیکیو رٹی سخت کردی گئی ہے سکھر شہر کے داخلی و خا جی راستوں پر پو لیس کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور سرکا ری عمات پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے واضح رہے کہ سکھر کے علاقے بیئراج کالونی میں واقع حساس ادارے آئی ایس آئی کے دفتر کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے بدھ کی شام روزہ افطار کرنے کے فوری بعد جب تمام لوگ نماز مغرب میں مصروف تھے تو بارود سے بھری ایک کار جس میں ایک دہشت گرد سوار تھاحساس ادارے کے دفتر سے ٹکرادی تھی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوا جبکہ اسی دوران اس کے دیگر تین ساتھیوں نے بھی حساس ادارے کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور یکے کے بعد دیگر ہینڈ گرنیٹ سے مزید تین دھماکے کئے اچانک حملے ہونے کے بعد بھی حساس ادارے کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کا مقابلہ شروع کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے مزید پانچ چھوٹے دھماکے بھی کیے تھے پولیس و رینجرز کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں سے تین کی نعشیں گذشتہ رات جبکہ چوتھے دہشت گرد کی نعش صبح آئی ایس آئی کے کمپاؤنڈ کے ملبے تلے دبی ہوئی ملی آئی ایس آئی دفتر پر ہونے والے حملے اور بم دھماکوں کے بعد امدادی کاروائیاں رات دیر تک جاری رہیں تھیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں