سید خورشید شاہ کی بڑی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ، مقامی قبرستان میں سپرد خاک

اتوار 28 جولائی 2013 21:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جولائی۔2013ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی بڑی ہمشیرہ کو اتوار کی رات مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، خورشید شاہ کی بڑی ہمشیرہ کافی عرصہ سے بیمار چلی آرہی تھیں ۔

(جاری ہے)

ہمشیرہ کے انتقال کے وقت خورشید شاہ اسلام آباد میں تھے، وہ اپنی ہمشیرہ کی تدفین میں شرکت کیلئے ہنگامی طور پر اسلام آباد سے سکھر پہنچے مرحومہ کی نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی ، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں نے خورشید شاہ سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں