سکھر سینٹرل جیل ون کی دہشت گردی کے پیش نظر سیکیو رٹی مزید سخت کر دی گئی، جیل کے اطراف پولیس پیکٹ قائم ، چھتوں اوربلڈنگ کے اطراف میں چاق و چوبند پولیس کمانڈوز تعینات

منگل 6 اگست 2013 14:38

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6اگست 2013ء) سکھر سینٹرل جیل ون کی دہشت گردی حملے کے خدشات کے پیش نظر سیکیو رٹی مزید سخت کر دی گئی ، جیل کی جانب آنے اور جانے والی شاہراؤں پر پولیس پیکٹ قائم ، جیل کی چھتوں اوربلڈنگ کے اطراف میں چاق و چوبند پولیس کمانڈوز تعینات ، سینٹرل جیل ون پر حملے کے دوران بر وقت کاروائی کیلئے ضلعی پولیس کی بھاری نفری کا اے ایس پی سٹی مسود بنگش کی سربراہی میں جیل میں ریہرسل ،سکھر سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کی دھمکیوں کے بعد جیل کے حفاظتی اقدامات سخت کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کئی روز قبل جیل کی حفاظت اے ایس پی سٹی کے حوالے کردی گئی ہے جنہوں نے گذشتہ کئی دنوں کے دوران جیل کی سیکورٹی کے حوالے کئی اقدام کئے ہیں رات گئے سکھر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی سکھر سٹی مسعود بنگش کی سربراہی میں جیل میں ہونے والے حملے اور اس دوران حفاظتی انتظامات اور دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی جانب سے بر وقت کاروائی کرنے کیلئے ایک ریہرسل کی گئی جس میں سکھر ضلع کے مختلف تھانوں کے دو سو سے زائد اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا اس موقع پر اے ایس پی سکھر سٹی مسعود بنگش کا کہنا تھا کہ یہ عمل جیل پر ہونے والے حملوں کے کے دوران فوری کاروائی کے دوران کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے اور جیل سیکورٹی کے پلان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سینٹرل جیل ون کی جانب آنے اور جانے والی شاہراؤں پر پولیس پیکٹ قائم کر دی گئی ہے اور جیل کے اطراف اور چار دیواری پر پولیس کے اعلیٰ کارکردگی دیکھانے والے کمانڈوز تعینات کرنے کیساتھ پولیس موبائل اور بکتر بند گاڑیوں کا بھی گشت شروع کر دیا گیا ہے واضع رہے کہ وفا قی حکو مت کی جا نب سے سکھر کر اچی ،اورحیدرآباد کی جیلوں پر حملے کے خدشات سے آگاہ کر نے کے بعد سندھ حکو مت نے کراچی ، حیدرآباد کی طرح سکھرسینٹرل جیل ون کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات دیئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے جیلوں کو نشانہ بنانے والے خدشات کے باعث سینٹرل جیل ون پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور دہشت گردوں سے جیل کو حفا ظت سے رکھنے اور کسی بھی حملے سے اسے بچا نے کے لیے جیل کے چا روں اطراف خندق کھو دنے ،جیل کے اندر دیوار کے ساتھ کنکریٹ کی کئی فٹ لمبی دیواریں بنا نے، اجیل پر ائیر کر افٹ گنیں نصب کرنے اورجیل کے عملے کو جدید کلا شنکوف اور ایل ایم جی رائفلیں فراہم کر دی ہیں تا کہ اگر کو ئی حملہ ہو تو وہ باآسانی اس کا مقابلہ کرسکیں جبکہ جیل کے اندر اور باہر کما نڈوز کی بڑی تعداد بھی تعینات کی جا چکی ہے اور جیل کے سامنے سے گذر نے وا لے با ئی پا س پرپو لیس مو با ئلو ں سمیت پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کا بھی گشت شروع کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل ون میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد قید ہیں جنہیں بیس اگست سے مرحلہ وار پھانسی دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں