سکھر الیکشن ٹریبو نل میں این اے 200پر دھا ندلیوں کیخلاف درخواست سما عت ، پیپلز پا رٹی کے امیدوار سردار علی گو ہر خان مہر کے تیسری بار وکیل کی تبدیلی پر الیکشن ٹریبونل کے جج کا اظہار بر ہمی ،ڈسٹر کٹ ریٹرننگ افسر سے حلقے کی 59پو لنگ اسٹیشنوں کا ریکا رڈ طلب ، نا درا سے تصدیق کر انے کی ہد ایت ، تا خیری حر بے استعمال کر نے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پیپلز پا رٹی کے امیدوار کیخلاف الیکشن کمیشن کو رکنیت کے خاتمہ کے لیے لکھ دونگا،جج کے ریما رکس

پیر 12 اگست 2013 20:38

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اگست۔2013ء) سکھر الیکشن ٹریبو نل میں این اے 200پر دھا ندلیوں کے خلاف درخواست سما عت ، پیپلز پا رٹی کے امیدوار کی جانب سے سماعت کے دوران تیسری بار وکیل کی تبدیلی پر الیکشن ٹریبونل کے جج کا اظہار بر ہمی ،ڈسٹر کٹ ریٹرننگ افسر سے حلقے کی 59پو لنگ اسٹیشنوں کا ریکا رڈ طلب ، نا درا سے تصدیق کر انے کی ہد ایت ، یہ تا خیری حر بے استعمال کر نے کی کو شش ہے اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پیپلز پا رٹی کے امیدوار کیخلاف الیکشن کمیشن کو اسمبلی رکنیت ختم کر نے کے لیے لکھ دیں گے ، جج کے ریما رکس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے الیکشن ٹریبو نل میں آج گھوٹکی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200پر گیا رہ مئی کو انتخا بات کے موقع پر دھا ندلیوں کے خلاف در خواست کی سما عت کے دوران پیپلز پا رٹی کے امیدوارسردار علی گو ہر خان مہر کی جانب سے وکیل عدنان میمن پیش ہو ئے جس پر الیکشن ٹریبو نل کے جج ظہیر الدین ایس لغا ری نے بر ہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے امیدوار درخواست کی سماعت میں تا خیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور جس دن سے اس درخواست کی سما عت ہو ئی ہے تیسرا وکیل تبدیل کیا گیا ہے اگراگلی سماعت پر کو ئی تا خیری حربہ استعمال کیا گیا تو پیپلز پا رٹی کے امیدوار کے خلاف الیکشن کمیشن کواس کی ممبر شپ معطل کر نے کے لیے لکھ دیں گے الیکشن ٹریبو نل کے جج نے اس مو قع پر ڈسٹر کٹ ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی کہ این اے 200کی 59پو لنگ اسٹیشنوں کا ریکا رڈ سولہ اگست تک پیش کیا جا ئے تا کہ اس کی نا درا سے تصدیق کرائی جا ئے اس کے لیے دس روپے فی ووٹ کی ٹصدیق کے لیے این اے 200کے امیدوا ر سردار خالد خا ن لو ند نے رقم جمع کر ادی ہے بعد ازاں انہوں نے درخواست کی سماعت انیس اگست تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں