سکھر ،دریا ئے سندھ میں سطح آب میں اضا فہ ، پا نی نے کچے کے دیہات کا رخ کر لیا ، گھو ٹکی ضلع کے متعدد کچے کے دیہات زیر آب ، لو گ نقل مکانی پر مجبور ، گدو کے مقام پر بدستوردرمیا نے اور سکھر کے مقام پر نچلے در جے کا سیلاب

پیر 12 اگست 2013 20:39

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12اگست۔2013ء) دریا ئے سندھ میں سطح آب میں اضا فے کے ساتھ ہی پا نی نے کچے کے دیہات کا رخ کر لیا ، گھو ٹکی ضلع کے متعدد کچے کے دیہات زیر آب آگئے ، لو گ نقل مکانی پر مجبور ، گدو کے مقام پر بدستوردرمیا نے اور سکھر کے مقام پر نچلے در جے کا سیلاب، تفصیلا ت کے مطابق دریا ئے سندھ کی سطح میں تیزی سے اضا فہ ہورہا ہے اور دریا ئے سندھ میں سکھر بیراج کے مقام پر چو بیس گھنٹے کے دوران بیس ہزار کیو سک کا اضا فہ ہو گیا اسی طرح گڈو کے مقام پرپا نی کی سطح پا نچ ہز ار کیو سک بڑھ گئی ہے گڈو بیراج کے مقام پر پا نی کی آمد پانچ ہزار کیو سک کے اضا فے کے ساتھ تین لاکھ پچھتر ہزار نو سو آٹھ کیو سک جبکہ اخراج تین لا کھ چھپن ہزارایک سو اکیا نوے کیو سک ہو گیا ہے اور وہان پر در میا نے در جے کا سیلاب ہے جبکہ سکھر بیراج پر بیس ہزار اضا فے کے ساتھ پا نی کی آمددو لا کھ چوراسی ہزارچھ سو پچپن کیو سک اور اخراج دو لا کھ تریسٹھ ہزار ایک سو پچا سی کیو سک ہے کو ٹری کے مقام پر پا نی کی سطح بلند ہو نے کے بعد وہاں پر پا نی کی آمد ایک لا کھ تریپن ہزارسات سو دس کیوسک ریکا رڈ کیا گیا ہے جبکہ وہاں سے ایک لالکھ چو بیس ہزار ستر کیو سک پا نی سمندر کی جانب چھوڑا جا رہا ہے سکھر بیراج پر نچلے در جے کی سیلا بی صو رتحال ہے تاہم کوٹری کے مقام پر کسی قسم کی سیلا بی صو رتحا ل نہیں ہے گڈو اور سکھر کے مقام پر سطح آب میں اضا فے کے ساتھ ہی پا نی نے اب کچے کے علا قے کا رخ کر لیا ہے اور ضلع گھوٹکی میں ّآنے وا لے کچے کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں پا نی لو گوں کے گھر وں میں دا خل ہو کر ان کا ہزاروں رو پے کا ساما ن اور مویشی بہا کر لے گیا ہے پا نی کی سطح بلند ہو نے کے ساتھ ہی کچے کے دیہات کے مکین محفو ظ مقاما ت کی طرف منتقل ہو نا شروع ہو گئے ہیں آبپا شی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ گڈو اور سکھر بیراجوں کے مقام پر آئندہ تین چار روز تک پا نی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے محکمہ آبپا شی نے کسی بھی ہناگا می صو رتحا ل سے نمنٹنے کے لیے ہنگا ی بنیا دوں پر اقدا ما ت کر لیے ہیں اور اس کی وارننگ پر پہلے ہی کچے کے دیہا ت سے لو گوں نے نقل مکا نی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے آبپا شی ذرائع کے مطابق سکھر اور گڈو کے مقام پر در میا نے اور نچلے در جے کی سیلا بی صو رتحال ہو نے کے با وجود د ونوں بیراجوں سے نکلنے والی نہروں میں ان کی مقدار کے مطابق پا نی چھوڑا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں