2014ملک اور قوم کے لیے خو شخبری کا سال ثا بت ہو گا ،ملک کا صدر بن کر نہیں قوم کا خا دم بن کر خدمت کروں گا ،ملک کو میری ضرورت پڑی تو کسی قربا نی سے دریغ نہیں کروں گا ،منتخب صدر ممنون حسین کی اسٹیٹ گسٹ ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ (ن) سکھر کے وفد سے با ت چیت

منگل 13 اگست 2013 21:42

کراچی/سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اگست۔2013ء) منتخب صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ 2014ملک اور قوم کے لیے خو شخبری کا سال ثا بت ہو گا ،ملک کا صدر بن کر نہیں قوم کا خا دم بن کر خدمت کروں گا ،ملک کو میری ضرورت پڑی تو کسی قربا نی سے دریغ نہیں کروں گا ۔ وہ اسٹیٹ گسٹ ہاؤس کراچی میں اسلام مغل ،امام الدین کھو سو،دلا ور خان ، شہزاد عاصی ، اعظم خان ، خو رشید میرانی و دیگر پر مشتمل مسلم لیگ (ن) سکھر کے وفد سے با ت چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ میری صدا رت کے دور میں ایوان صدر کے دروازے گریب اور بے سہا را افراد کے لیے کھلے رہیں گے ایوان صدر کو عوامی ایوان بنا ؤں گا ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خا تمے کے لیے میری کو شش ہو گی کہ تمام سیاسی جما عتوں اور عوام کے درمیان یکجہتی کی فضا قائم کروں تا کہ دہشت گردوں کی حو صلہ شکنی ہو انہوں نے کہا کہ ملک ے لو ڈ شیڈنگ کے خا تمے کے لیے مو جودہ حکو مت نے ساڑ ھے چا ر سو ارب رو پے کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کر دی ہے جس کے بعد ملک میں بجلی کی پیدا وار میں چار ہزار میگا واٹ کا اضا فہ ہو گیا ہے اور انشاء اللہ ان کے عہدے سنبھالنے کے بعد لو ڈ شیڈنگ پرقابوپا لیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت ملک میں بے رو زگا ر نو جوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے مسلم لیگ (ن) سکھر کے وفد نے ان کو سابق دور حکو مت میں سکھر کے لیے آئے ہو ئے اربوں رو پے کی کر پشن سے آگا ہ کیا اور بتا یا کہ اس تر قی یا فتہ دور میں بھی سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے شہری گندہ و بد بو دار پا نی پینے پر مجبور ہیں شہر میں گذشتہ پا نچ سالوں میں کسی قسم کی ڈو لپمنٹ نہیں ہو ئی ہے شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے جس پرنو منتخب صدر نے انہیں یقین دہا نی کرائی کہ سکھر کے مسائل پر تو جہ دیا جا ئے گی اور ان کو حل کیا جا ئے گا

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں