سکھر،سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے ممبران کا ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹ نہ ملنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر سکھر کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 اگست 2013 20:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے ممبران نے ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹ نہ ملنے کے خلاف ڈپٹی کمشنر سکھر کے آفس کے سامنے اور بعد ازیں پریس کلب سکھر کے سامنے جمیل قریشی ، محمد علی ، شفیع محمد ،رفیق کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے سابقہ عہدے داروں نے غریب مستریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے انہیں ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹوں سے محروم رکھا ہے انتظامیہ کی جانب سے شہر سے مستریوں کی منتقلی کا عمل شروع ہو رہا ہے ہم لوگ کہاں جائے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن ہمیں پلاٹ دینے سے انکار کر رہی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ اور سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے حالیہ عہدے داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن میں ہونی والی کرپشن اور بدعنوانی کے مرتکب سابقہ عبوری کمیٹی کے عہدے داران سید نثار شاہ ، تاج محمد شیخ و دیگر عہدے داران کے خلاف انکوائری کرا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور سکھر موٹر ورکس کے مستحق ممبران کو ڈینٹر پینٹر کالونی میں پلاٹ فراہم کئے جائے بصورت دیگر پلاٹوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں شہر سے منتقل نہیں ہونگے اور حقوق کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں