سکھر،خیرپورمیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید 5دیہاتوں میں سیلابی پانی داخل،متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں گھر اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ، متاثرہ افراد بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور

منگل 20 اگست 2013 21:25

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20اگست۔ 2013ء) خیرپورمیں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، کچے کے مزید 5دیہاتوں میں سیلابی پانی داخل،متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں گھر اور کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ، متاثرہ افراد بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور،کچے کے علاقے میں پھنسے ہوئے افراد اپنے مویشیوں سمیت اپنی مدد آپ کے تحت نقلمکانی پر مجبور تفصیلات کے مطابق خیرپور میں سیلابی ریلوں کا پانی پریالو زیرو پوائنٹ بند، جمشیر بند، اُلرا جاگیر بند اور فرید آباد بچاؤ بندوں پر پپہنچنا شروع ہو گیا ہے اور پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے جس کے باعث زیروپوائنٹ کے مقام پر دباو بھی بڑھتا جا رہاہے مزید سیلابی پانی آنے کے باعث کچے کے مزید5 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں پانیگھر وں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں جو بے یار و مددگار حفاظتی بندوں اور دیگر محفوظ مقامات پر جاکر بیٹھ گئے ہیں بے گھر افراد کو کئی روز سے کھانا اور دیگر امداد نہ ملنے کی شکایات ہیں سینکڑوں افراد سیلابی پانی میں اپنے مویشیوں کے ساتھ پھنس گئے ہیں اور ان کا کھانے پینے کا سامان بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گیا ہے جس سے سیلاب متاثرین سنگین مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ضلع انتظامیہ چین کی نیند سوگئی ہے جس کو متاثرہ دہیاتیوں کی کسی بھی قسم کی پرواہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں