سکھر بیراج اور گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ، امدادی کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ، کئی دیہات زیر آب

جمعرات 29 اگست 2013 20:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اگست۔ 2013ء) سکھر بیراج اور گڈو کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ، کچے کے علاقوں میں پانی کے اضافے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں دشواری کا سامنا ، کئی دیہات زیر آب آگئے ،کچے کے علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہو گئے ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دونوں مقامات پر پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں سکھر بیراج اور گڈو بیراج کے مقامات پر درمیانے درجے کی صورتحال پیدا ہوگئی سکھر بیراج اور گڈو بیراج میں پانی کے سطح میں ایک بار پھر اضافے کی کی وجہ سے کچے کے علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس وقت گڈو بیراج پر پا نی کی آمدتین لاکھ اٹھانوے ہزار انہتر کیوسک اور اخراج تین لاکھ ستر ہزار ساتھ سو انتالیس کیوسک جبکہ سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو پینتالیس کیوسک اور اخراج تین لاکھ نو ہزار دو سو پچانوے کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے پا نی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے سکھر کے کئی دیہات پا نی میں ڈوب گئے ہیں اور وہاں پر سیکڑوں پر کھڑی فصلیں زیر آب آگئی ہیں اور ہزاروں کچے کے علاقہ مکین بے یار و مددگار ان متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے ہیں انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جا ری ہے جبکہ متعدد متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو نے بتایا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقامات پر مزید پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں