سکھر،مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، لاتعداد بچے علاج کے لئے ہسپتال داخل

ہفتہ 31 اگست 2013 19:14

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31اگست۔ 2013ء)سکھر اور اس کی گرد نواح کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی، لاتعداد بچے علاج کے لئے اسپتال داخل ، تفصیلات کے مطابق سکھر اور اس کے گرد نواح کے دیہی و شہری علاقوں روہڑی ،صالح پٹ ، پنو عاقل ، باگڑجی و دیگر علاقوں میں گندا پانی پینے کے باعث بچوں اور بڑوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی گیسٹرو اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا بچوں راشدولد شاہ محمد برڑو، زاہدہ ولد سونہارو شیخ ، فاطمہ ، ذوالفقار ولد اعجاز کٹپر، کونج ولد محرم کھوسو ، فرحانہ ولد کفائیت ، کنیز ولد غلام مرتضیٰ لغاری و دیگر کو مقامی اسپتال علاج کے لئے داخل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے گیسٹرو کے مرض میں اضافے کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیسٹرو کی بیماری گندہ پانی پینے کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو پانی ابال کر پلائے تاکہ ان کو گندے پانی کے باعث پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں