سکھر،بلدیاتی انتخابات، مختلف محکموں کے سرکاری افسران کو ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 11 نومبر 2013 19:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11نومبر۔2013ء) الیکشن کمیشن سکھر نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونیورسٹیز کے پروفیسرز ، محکمہ تعلیم ، پبلک ہیلتھ اور آبپاشی انجینئرز و دیگر محکموں کے افسران کو ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن سکھر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر میں یوسی ون سے یوسی 15تک کیلئے اسسٹنٹ کمشنر سکھر محمد وحید بھٹی کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے ، ٹاؤن کمیٹی پنو عاقل کیلئے ڈی او تعلیم غلام سرور کورائی اور ٹاؤن کمیٹی باگڑجی کیلئے ای ڈی او تعلیم عبد الغفار مھر کوریٹررننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی روہڑی کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج پنو عاقل کے پرنسپل افضل کورائی کو آر او مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیرپور ضلع میں میونسپل کمیٹی گمبٹ کیلئے ڈگری کالج کے پرنسپل محمد سلیم راجپر اور ٹاؤن کمیٹی کھڑا کیلئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسین انور سولنگی کو آر او مقرر کیا گیا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی صوبو ڈیرو ، ہنگورجہ اور رانی پور کیلئے شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے پروفیسر احمد حسین شاہ کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی پیرجو گوٹھ کیلئے شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کے پروفیسر منصف ٹالپر اور پروفیسر امیر کھوڑو کو پریالو ٹاؤن کمیٹی کیلئے آر او مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں