مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے، چوہدری نثار تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں ،اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے ،خورشید شاہ ، ملک مڈٹرم انتخابات برداشت نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 دسمبر 2013 22:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2013ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتے، چوہدری نثار تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہاکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں پر جس پارٹی کو اعتراض ہے، عدلیہ سے رجوع کرے،بلدیاتی انتخابات 18جنوری کو ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک مڈٹرم انتخابات برداشت نہیں کرسکتا، پیپلزپارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنتے رہے ہیں تاہم ان کی پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار احمد تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہوجاتے ہیں، انہیں اچھے ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں