وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے معافی مانگنے کا نہیں الفاظ واپس لینے کا کہا ہے ، انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ،سید خورشید شاہ ، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے طالبان سے مذاکرات کیساتھ مذاکرات ضروری ہیں ،ناکامی کی صورت میں دوسرا آپشن استعمال کیا جائے ، کشقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 دسمبر 2013 14:36

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے معافی مانگنے کا نہیں الفاظ واپس لینے کا کہا ہے ، انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے طالبان سے مذاکرات کیساتھ مذاکرات ضروری ہیں ،ناکامی کی صورت میں دوسرا آپشن استعمال کیا جائے ، کشن گنگا ڈیم پاکستان کیلئے زندگی و موت کا مسئلہ ہے ،ڈرون حملے کے خلاف پاکستان کو مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے۔

ہفتہ کو پبلک سکول سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار ایک سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں، وہ خود جانتے ہیں کہ انہوں نے غلط الفاظ استعمال کئے۔ ہم نے چوہدری نثار سے الفاظ واپس لینے کو کہا ہے معافی مانگنے کو نہیں کہا، انہیں اس بات کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے طالبان سے مذاکرات کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں اگر مذاکرات سے بات نہیں بنی تو کوئی دوسرا آپشن دیکھا جائے، جو چیز ناخن سے کاٹی جاسکتی ہے اس کے لئے چھری کی ضرورت نہیں ۔

سید خورشید شاہ نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سید خورشید شاہ نے کہاکہ جنرل ایوب خان نے پہلے ہی تین ڈیم بھارت کو دے دئیے تھے، کشن گنگا ڈیم کے نقشے کے خلاف ہم عالمی عدالت میں گئے اور پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کو مضبوط موقف اپنانا چاہیے، عمران خان اگر اس حوالے سے احتجاج نہ کریں تو پھر کون کرے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلز پارٹی مڈ ٹرم انتخابات کے خلاف ہے اور یہ نہیں ہونے چاہئیں

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں