سکھر، کا غزات نا مزدگی وصول کر نے کاسلسلہ جاری، ساڑھے تئیس سو امیدواروں نے فارم نامزدگی وصول کر لیے

بدھ 25 دسمبر 2013 19:48

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر۔2013ء)سکھر میں کا غزات نا مزدگی وصول کر نے کاسلسلہ جاری ،ضلع سکھر سے ساڑھے تئیس سو امیدواروں نے فارم نامزدگی وصول کئے ۔

(جاری ہے)

شرائط سخت ہیں لیکن الیکشن میں حصہ لینا ضروری ہے ،امیدوار، سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بلدیا تی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کا غذات نا مزدگی حاصل کر نے کا سلسلہ جاری ہے پہلے دن امیدواروں کی عدم دلچسپی رہی لیکن جوں ہی دن قریب آئے فارم کی وصولی کیلئے امیدواروں کا رش بڑھنا شروع ہو گیا ریٹرنگ آفس میں دوسرے روز ضلع سکھرسے ساڑھے تئیس سو امیدواروں نے فارم نامزدگی وصول کئے کچھ امیدوار فارم وصول کرنے کے بعد فارم بھرنے کیلئے قابل شخص کی تلاش میں چلے گئے تو کچھ امیدواروں کا غذات نا مزدگی کے حصول کے لیے درخوا ستیں لکھتے نظر آئے فارم نامزدگی وصول کرنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بہت سخت شرائط رکھی ہے لیکن کیا کرے انتخابات میں حصہ بھی لینا ہے اس لئے فارم نامزدگی حاصل کیا ہے تاکہ الیکشن میں حصہ لے سکے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں