طالبان سے مذاکرات کے نتائج دو ماہ میں آجانے چاہئیں ، سید خورشید شاہ ،سیاستدانوں میں تعلقات بہتر ہونگے تو غیرجمہوری قوتیں قبضہ نہیں کرسکیں گی ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جنوری 2014 22:00

طالبان سے مذاکرات کے نتائج دو ماہ میں آجانے چاہئیں ، سید خورشید شاہ ،سیاستدانوں میں تعلقات بہتر ہونگے تو غیرجمہوری قوتیں قبضہ نہیں کرسکیں گی ، میڈیا سے گفتگو

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتائج دو ماہ میں آجانے چاہئیں ، سیاستدانوں میں تعلقات بہتر ہونگے تو غیرجمہوری قوتیں قبضہ نہیں کرسکیں گی۔سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں صحت دے اور وہ عدالت میں پیش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف رزرداری اور وزیر اعظم نواز شریف میں تعلقات بہتر ہیں اور اگر سیاستدانوں میں تعلقات بہتر ہونگے تو غیرجمہوری طاقتیں قبضہ نہیں کرسکیں گی۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ وہ طالبان سے مذاکرات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے لئے دعاگو ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کے نتائج دو ماہ میں آجانے چاہئی۔ الطاف حسین کے حوالے سے سوال کے جواب می خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین برطانیہ کے شہری ہیں اگر وہ پاکستانی شہری ہوتے تو ان کے حوالے سے بات کی جاتی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں