سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں، خورشید شاہ

ہفتہ 22 مارچ 2014 11:39

سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کے شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں، خورشید شاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22مارچ 2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا سندھ حکومت میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اپنے بیانات سے غیر جمہوری قوتوں کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ملک میں جمہوریت بہت مشکل سے آئی ہے اور اس طرح کے غیر جمہوری بیانات دینے سے صورتحال خراب ہوگی۔

حکومت طالبان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات کے نتائج سب کو نظر آنے چاہئے کیونکہ پہلے ہی دہشت گردی سے ملک کا بہت نقصان ہوچکا ہے، مذاکرات سے متعلق چوہدری نثار کے بیانات تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اپوزیشن جمہوریت کی حامی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں