سکھر ،پولیس کا کارنامہ ، دو سالہ بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا

ہفتہ 7 جون 2014 20:28

سکھر ،پولیس کا کارنامہ ، دو سالہ بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) سکھر پولیس کا کارنامہ ، دو سالہ بچے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر دیا ، پولیس قبضہ خوروں کا ساتھ دے رہی ہے تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے ، متاثرہ شخص کی دیگر رشتے داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ڈریہا کے علاقہ مکین میر منظور رعلی مہر نے اپنے بیٹوں ، پوتے اور نواسے کے ہمراہ سابق ٹی ایم او سکھر عبدالشکور مہر اور تماچانی تھانے کے ایس ایچ او جاوید میمن کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالشکور مہر نے جعلسازی کر کے ہمار ی زمین پر قبضہ کر لیا ہے جس کا کیس عدالت میں چل رہا ہے کچھ دن قبل مذکورہ شخص نے پولیس کی مدد سے ہمارے خلاف اپنے نوکر کریم ڈنو مہر کی مدعیت میں ہماری جانب سے دہشت گردی کاایک مقدمہ درج کرایا ہے جس میں میرے دو سالہ بیٹے اسد کا بھی نام درج کرایا ہے کہ وہ بھی اس حملے میں ملوث ہے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پولیس رشوت کے عیوض کرپشن میں ملوث افراد کی سرپرستی کر رہی ہے مذکورہ زمین کا کیس عدالت میں چل رہا ہے لیکن پولیس او ر عبدالشکور مہر بضد ہے کہ زمین کا قبضہ دیا جائے بصورت سنگین نتائج بھگتنے کی تیاری کر لیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس لیا جائے اور ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں