سکھرتعلیمی بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لڑکیاں بازی لے گئی

بدھ 13 اگست 2014 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء)سکھرتعلیمی بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لڑکوں پر لڑکیاں بازی لے گئی ، تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سکھر نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے لڑکیوں میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی نور الہدی ٰ بنت محمد شاہد ملک نے 840نمبر لیکر حاصل کی دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر کی عائشہ بنت عبدالفتح شیخ نے 825نمبر لیکر جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ فار وومین خیرپور کی صائمہ بنت بے بی بنت سید تیمور شاہ نے 819نمبر لیکر حاصل کی اسی طرح لڑکوں میں پہلی پوزیشن ایڈ فورڈ کالج کے سکھر کے محمدسبحان خان ولد ضیاء اللہ خان نے 854نمبر جبکہ دوسری پوزیشن اسی کالج کے دانیال جاوید ولد محمد جاوید میمن نے 825اور تیسری پوزیشن بھی ایڈ فورڈ کالج کے دیپر پرکاش ولد ہارو مل نے 825نمبر اور محمد علی ولد محمد فاروق میمن نے 807نمبر لیکر حاصل کی ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں