سکھر میں یو م جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا

جمعرات 14 اگست 2014 18:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اگست۔2014ء) سکھر میں یو م جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منا یا گیا ، تقریبات کا انعقاد ، تحریک آزادی کے شہیدوں کی قربا نیوں کو یاد کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں 68واں یوم جشن آزادی قومی و ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا یا گیا اس حوا لے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا مر کزی تقریب میونسپل اسٹیڈیم میں ہو ئی جہاں پر سکھر ڈویزن کے کمشنر محمد عبا س بلو چ ، ڈی آئی جی سکھر جا وید عالم اوڈھو نے پرچم کشائی کی جبکہ اس مو قع پر ارکان سندھ اسمبلی محمد سلیم بندھا نی ، دیو ان چند چا ولہ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خا ص ڈا کٹر ارشد مغل کے علاوہ اسکولو ں کے طلبا ء و طا لبات ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور افسران نے بڑی تعداد میں شر کت کی تقریب کے دوران اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ما رچ پا سٹ کیا اور ملی نغمے و ٹیبلوز پیش کیے اس مو قع پر مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے تحریک آزادی پر روشنی ڈا لی اور کہا کہ اس دن کے موقع پرہمیں عہد کرنا ہو گاکہ اس ملک و قوم کی تر قی ، خو شحا لی ، سالمیت ، استحکا م کے لیے کو ئی کسر با قی نہیں چھو ڑیں گے ان کا کہنا تھا کہ پا کستان کو آج بھی اس ی جو ش و جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کے دوران دیکھنے میںآ یا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اسلاف کی اس ملک و قوم کے لیے دی گئی قربا نیوں کو کبھی فرا موش نہیں کر سکتے تقریب میں اسکولوں کے طلباء و طا لبات میں مٹھا ئی بھی تقسیم کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں