سکھر، لال مشائخ قبرستان پر غیر قانونی قبضے اور قبریں مسمار کر کے پلاٹنگ اسکیم شروع کئے جانے کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 15 اگست 2014 20:04

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) لال مشائخ قبرستان پر غیر قانونی قبضے اور قبریں مسمار کر کے پلاٹنگ اسکیم شروع کئے جانے والے عمل کے خلاف آل پارٹیز سکھر کے رہنماؤں مولانا شہزادہ ڈریہو کی قیادت میں کمشنر آفس سکھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور لینڈ مافیا اور بلڈر مافیا کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لال مشائخ قبرستان سکھر کا تاریخی قبرستان ہے جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آباؤ و جدارسمیت کئی بزرگ ہستی دفن ہیں کچھ ماہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے لال مشائخ قبرستان آمد کے موقع پر قبرستان کی چار دیواری سمیت تزئین و آرائش کیلئے خصوصی اعلان کیا تھا اعلان کے بعد قبرستان کی حالت زار تو درست نہ ہوسکی البتہ لینڈ مافیا اور بلڈر مافیا نے قبرستان کی آسائشی و سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر کے اس پر پلاٹنگ اسکیم شروع کر دی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سمیت وزیر اعلیٰ سندھ لینڈ مافیا اور بلڈر مافیا کی غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیں اور جعلی اسکیموں کے کاروبار امیں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سکھر کی سرکاری و غیر سرکاری زمینوں سمیت قبرستانوں پر قبضوں کو ختم کرایا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں