سکھر،پسند کی شادی کرنے کی سزا ، لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا ، شدید فائرنگ ، گھر کو آگ لگا دی ، اہلخانہ جان بچا کر بھاگ نکلے

جمعرات 4 ستمبر 2014 18:32

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پسند کی شادی کرنے کی سزا ، لڑکی کے ورثاء نے لڑکے کے گھر پر دھاوا بول دیا ، شدید فائرنگ ، گھر کو آگ لگا دی ، اہلخانہ جان بچا کر بھاگ نکلے ، تفصیلات کے مطابق بچل شاہ کے قریبی علاقے بشیر آباد میں نامعلوم افراد نے حیات شیخ نامی شخص کے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کی فائرنگ کے خوف سے اہلخانہ گھر سے فرار ہو گئے بعد ازاں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہو گیا بتایا جاتا ہے کہ حیات شیخ کے بیٹے یوسف شیخ نے اپنے محلے کی لڑکی جس کا تعلق مستوئی برادری سے تھا اس سے پسند کی شادی کی تھی اور شادی کی اطلاع پرلڑکی کے والدین اور مستوئی برادری کے افرادناراض تھے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو مزید خراب ہونے سے بچا لیا آخری اطلاعات تک پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا کچھ معلوم نہ ہو سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں