پولیس کی جانب سے بلاجواز وکیل کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے عمل کے خلاف سیشن کورٹ کے وکلاء برادری کی بڑی تعداد کاحتجاجی مظاہرہ

جمعرات 4 ستمبر 2014 19:22

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4ستمبر 2014ء) پولیس کی جانب سے بلاجواز وکیل کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے عمل کے خلاف سیشن کورٹ کے وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے وکلاء رہنما شفقت رحیم ، علی حیدر ادا، قربان کلوڑ و دیگر کی قیادت میں سیشن کورٹ کے احاط میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر وکلاء رہنما کا کہنا تھا کہ سکھر پولیس کے بدمعاش پولیس اہلکاروں نے وکیل عبدالستار سومرو کو بلاجواز بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور شکایات پر وکلاء برادری کے رہنماؤں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ڈی آئی جی پولیس سکھر ریجن ، ایس ایس پی سکھر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے وکیل کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں