سکھر، خورشید شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے طاہر القادری کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنان کی ریلی

جمعہ 5 ستمبر 2014 19:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف پنو عاقل سے سکھر پریس کلب تک چاچڑ برادری کے افراد اور پی پی کارکنان کی بڑی تعداد نے چاچڑ برادری کے سردار بختیار احمد چاچڑ ، پی پی رہنما و شہری اتحاد پنو عاقل کے کے چیئرمین مولانا محمود احمد چاچڑ ، سردار صاحبزادہ شفقت خان چاچڑ ، حفیظ اللہ چاچڑ، احمد الدین چاچڑ و دیگر کی قیادت میں ایک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھی ، اس موقع پر ریلی سے خطاب کر تے ہوئے سردار بختیار احدم چاچڑ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کے خلاف غلط زبان استعمال کر کے اپنا قد چھوٹا کیا ہے سید خورشید احمد شاہ قابل احترام لیڈر ہیں اور انہیں شہید بے نظیر بھٹو کی تربیت حاصل ہے ڈاکٹر طاہر القادری سید خورشید احمد شاہ اور قوم سے معافی مانگیں ورنہ پورے سندھ میں ان کے خلاف پتلے جلائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں