سکھر،ٹریفک پولیس کی نااہلی، شہر کے مختلف علاقوں ٹریفک پولیس ہلکار تعینات نہ ہونے سے ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھ گیا

پیر 15 ستمبر 2014 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) ٹریفک پولیس کی نااہلی، شہر کے مختلف علاقوں ٹریفک پولیس ہلکار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھ گیا ، غیر قانونی پارکنگ ایریاز نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ، رشوت کے عیوض سوزکی ، موٹر سائیکل، رکشہ ، ویگن اسٹینڈ قائم ، شہری و دکاندارو دوہرے عذاب میں مبتلا ، ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے رشوت وصولی میں مصروف ، ارباب اخیتار نوٹس لیتے ہوئے شہر یوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلائیں ، شہریوں اور دکانداروں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی نااہلی اور شہر کے مصروف ترین شاہراؤں پر ٹریفک پولیس اہلکار تعینات نہ ہونے کی وجہ سے شہر سکھر میں ایک بار پھر ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز شہر کے مصروف ترین مقامات مینارہ روڈ ، ایوب گیٹ ، گھنٹہ گھر ، غریب آباد ،ڈولفن چوک، شکارپور روڈ ، بندر روڈ ، فرئیر روڑ ، محمد بن قاسم پارک ، مکی مسجد و دیگر مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ تا ہے بدترین ٹریفک جام پر جہاں فیول خرچ ہو رہا ہے وہی ماحول میں آلودگی بھی پیدا ہو رہی ہے دوسری جانب سے ٹریفک پولیس کے کرپشن میں ملوث پولیس اہلکاروں نے رشوت کے عیوض شہر کے مصروف ترین کاروباری مراکز گھنٹہ گھر ، نیم کی چاڑی ، ڈولفن چوک ، ایوب گیٹ نزد ایکسائیز آفس کے قریب رکشہ ، ویگن ، سوزکی اور موٹر سائیکل اسٹینڈ قائم کر دیئے ہیں اور روزانہ غیر قانونی پارکنگ کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنے میں مصروف نظر آتے ہیں شہری حلقوں سمیت تاجر برادری نے شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے پر قابو نہ پانے اور مصروف ترین مقامات پر غیر قانونی اسٹینڈ قائم کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سکھر اور اس میں بسنے والے شہریوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلاتے ہوئے ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایکشن لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں