سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ،

حفاظتی انتظامات سے مطمئن نہیں تھا، اس لئے دوبارہ دورہ کرنے آیا ہوں،قائم علی شاہ کی سکھر میں گفتگو

بدھ 17 ستمبر 2014 18:18

سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ ،

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے، حفاظتی انتظامات سے مطمئن نہیں تھا، اس لئے دوبارہ دورہ کرنے آیا ہوں۔پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلاب سے ممکنہ تباہی کے خدشہ کے پیشِ نظر وزیرِاعلی سندھ نے حفاظتی اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکھر میں آبپاسی ماہرین نے وزیرِاعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ آج رات چار سے پانچ لاکھ کیوسک کا ریلا سندھ میں داخل ہوگا، انہیں بتایا گیا کہ سیلاب سندھ میں جن مقامات کو نقصان پہنچا سکتا تھا، وہاں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں، کچے میں رہنے والوں کیلئے کیمپس کے قیام سمیت خوراک کا بندو بست کرلیا ہے۔

وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انتظامات میں غفلت برتنے پر متعلقہ افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، انہوں نے دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو دن رات نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں