سکھر ، ملکیت پر قبضے کیلئے بیٹے نے ماں کو تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا ،

بیٹیاں والدہ کو انصاف دلانے کیلئے اپنے ہمراہ لیکر سکھر پریس کلب پہنچ گئیں

بدھ 17 ستمبر 2014 19:33

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) ملکیت پر قبضے کیلئے بیٹے نے ماں کو تشدد کے بعد گھر سے نکال دیا ،بیٹیاں والدہ کو انصاف دلانے کیلئے اپنے ہمراہ لیکر سکھر پریس کلب پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق پرانہ شاہ پور آرائیں کی علاقہ مکین میمن برادری سے تعلق رکھنے والی تین بہنیں مسمات نصیباں ، حسنہ ، شریفاں اپنی والدہ مسمات سردار کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کراپنے بھائی غلام شبیر میمن کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بھائی غلام شبیر نے ان کے والدمرحوم کی ملکیت پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا اور والدہ پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا انہوں نے بتایا کہ ملیکت پر قبضہ کرنے کے صدمہ میں ہمارا بھائی محمد شریف جو کہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتا تھا وہ بھی فوت ہو گیا ہے اب ہمارے ظلم بھائی نے ملکیت فروخت کر دی ہے اور اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ دوسرے شہر بھاگ گیا ہے ہماری والدہ زندگی اور موت کے درمیان اپنی آخری سانس لے رہی ہے بالا حکام غلام شبیر کی زیادتیوں کانوٹس لیتے ہوئے ہماری والدہ کو انصاف فراہم کرے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں