وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ سکھر ،وی آئی پی موومنٹ کے باعث عوام پریشان،

پولیس نے مصرف ترین شاہراؤں کو عام ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا،شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،پولیس کا گدھا بان پر تشدد ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

بدھ 17 ستمبر 2014 20:51

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا دورہ سکھر ،وی آئی پی موومنٹ کے باعث عوام پریشان ،پولیس نے مصرف ترین شاہراؤں کو عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا، شہریوں کو ٹریفک جام کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہونا پڑا،پولیس کا گدھا بان پر تشدد ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل ،بندر روڈ آئرن مارکیٹ کے تاجروں کاوی آئی پی موومنٹ کے خلاف دکانیں بند کرکے احتجاج تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سکھر آمد اور سکھر کے حفاظتی بندوں کے معائنے کیلئے آنے کے باعث پولیس نے سرکٹ ہاؤس سے پرانہ سکھر تک جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا اور راستے میں قائم دکانیں بند کرا دی وزیر علیٰ سندھ کی آمد کے حوالے سے شہر کے مصروف ترین علاقوں اور شاہراؤں پر گھنٹوں تک عام ٹریفک کیلئے بند کیے رکھا جسکی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں ‘رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں لگ گئیں اور ان میں سوار مسافروں خصوصاً خواتین اور بچوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٹریفک بند ہونے کے باعث کئی لوگوں کو تو پیدل سفر جاری رکھنا پڑادوسری جانب پولیس اہلکاروں نے گاڑا نہ ہٹانے پر ایک گدھا بان اور ایک سوزکی ڈرائیور کو بھی سخت تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے دونوں افراد کی حالت انتہائی خراب ہو گئی جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں نے علاج کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا تو وئی آئی پی موومنٹ کے دوران دکانیں بند کرانے والے عمل کے خلاف بندر روڈ آئرن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی پولیس کے ناروسلوک اور زبردستی دکانیں بند کرانے والے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس سمیت وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وی آئی پی موومنٹ نے پورے ملک کو بیڑا غرق کر دیا ہے پاکستان کو ایک ایک فرد وی آئی پی موومنٹ کے باعث شدید پریشانی سے دوچار ہے وزیر اعظم ہوں یا وزیر اعلیٰ سندھ چاہے کوئی وزراء سب عوامی نمائندگان ہیں اور نہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ عوام کو مزید مشکلات میں ڈالے انہوں چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے وہ آئی پی موومنٹ کے خاتمے کیلئے موئثر اقدام کرتے ہوئے عوام کو دوہرے عذاب سے بچایا جائے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں