بڑے میاں صاحب کا عالیشان قافلہ

ہفتہ 20 ستمبر 2014 11:45

بڑے میاں صاحب کا عالیشان قافلہ

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء)وزیراعظم نواز شریف سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے سکھر کیا پہنچے، بل کھاتی سڑکوں پر چلنے والے کانوائے نے شہریوں کو قید کردیا، گنتی ختم ہوگئی، گاڑیاں ختم نہ ہوئیں۔

(جاری ہے)

جی ہاں بڑے سائیں اور چھوٹے سائیں کے بعد بڑے میاں صاحب کے وی آئی پی پروٹول نے بھی آنکھیں چندھیا دیں، گاڑیاں چلیں تو ایسی کہ قطار ختم ہونے کو نہ آئی۔ زمین پر کوئی کسر باقی تھی کہ فضاؤں میں بھی ہیلی کاپٹر گھومنے لگے، سکھر کے شہری یوں سہمے دکھائی دیئے جیسے کوئی افتاد آن پڑی ہو، سڑکوں کو قناطیں لگا کر یوں بند کردیا گیا جیسے کسی پردہ نشین کی سواری گزرہی ہو۔ س

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں