منظور وسان نے ایک بار پھرخواب دیکھ لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 14:31

منظور وسان نے ایک بار پھرخواب دیکھ لیا

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے ایک بار پھرخواب دیکھ لیا ہے کہ مو جو دہ حکو مت اپنی مد ت کے پانچ سال پو رے کر ے گی اور دھرنوں و احتجاجوں کی وجہ سے اس کے لیے جو خطرات پیدا ہو ئے تھے وہ اب ٹل چکے ہیں پو ری پا رلیمنٹ اس کے ساتھ ہے اور خوا ب دیکھا ہے کہ سندھ میں بلد یا تی انتخا بات ہو رہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پور ٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کسی ماں نے آج تک وہ لعل پیدا ہی نہیں کیا جو سندھ کو تقسیم کر سکے سندھ کی تاریخ پا نچ ہزار سال پرانی ہے اور سندھ ہما ری ماں ہے اگر کسی نے اس کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے انہوں نے الطاف حسین کی جانب سے نئے صو بے بنا نے کے مطالبے پر کہا کہ الطاف حسین خود سندھ کے ہیں ان کو اس طرح کے بیا نات دینے سے گر یز کرنا چاہیئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تق سیم پا کستان کی تقسیم کر نے کے مترادف ہے اور کوئی طا قت اسے تقسیم نہیں کر سکتی ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے نئے سو بے بنانے کا مطالبہ کر اچی میں پی ٹی آئی کے جلسے کو نا کام بنا نے کے لیے ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں