سکھر ،معمر خاتو ن کا عزیزوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج

منگل 23 ستمبر 2014 18:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) چک کے قریبی گاؤں مزار خان کی علاقہ مکین معمر شاہ خاتو ن زوجہ ولی محمد نے اپنے دیگر عزیزوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جوابدار علی شیر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر حملہ کر دیا اور گھر کے صحن میں لگا درخت کاٹنے کی کوشش مزحمت پر گھر میں موجود خواتین بچوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ پر کلہاڑیوں کے وارکر کے قتل کرنے کی کوشش کی اہلخانہ کی چیخ و پکار پر جوابدار اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی مگر پولیس رشوت لیکر جوابدار کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور واقعہ میں ملوث جوابداروں کو گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں