روہڑی کے قریبی علاقے بڑی پٹنی کی رہائشی گلزار خاتون کا پٹنی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) روہڑی کے قریبی علاقے بڑی پٹنی کی رہائشی گلزار خاتون نے پٹنی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے عبدالغفار نامی شخص کے کہنے پر اس کے 16سالہ بیٹے عرفان جو کہ معذور ہے اسے گرفتار کر لیا ہے اور پانچ روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اور رہائی کیلئے بھاری رشوت طلب کر رہی ہے پولیس زیادتیوں کے خلاف شکایات کرنے پر پولیس نے مزید اس کے دو بیٹوں اظہر علی اور مظہر علی کو بھی چوری کیجھوٹے کیس میں گرفتار کر لیا ہے اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میں نہایت غریب عورت ہوں مھے انصاف فراہم کرتے ہوئے جھوٹے کیس میں گرفتار بچوں کو رہا کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں