پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (شہید بھٹو ) ضلع سکھر کے زیر اہتمام سندھ تقسیم سازش اورشہید میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 ستمبر 2014 17:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (شہید بھٹو ) ضلع سکھر کے زیر اہتمام سندھ تقسیم سازش اورشہید میر مرتضی بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے توفیق احمد جتوئی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ تقسیم کے بیان دینے سے سندھی لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے سندھ ہزاروں صدیوں سے اپنی شناخت رکھتا ہے اسے الگ کرنے کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ کئی سال گذرنے کے باوجود ابتک شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے اور قاتلوں کو ترقی دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جا سکا ہے ایسے تمام دشمن عوامل کی سخت الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اور اعلیٰ حکام سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ تقسیم کی سازش میں ملوث عناصروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے شہید میرمرتضیٰ بھٹو کے قاتلوں کو ترقی دینے کے بجائے گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں