کشمور کے علاقے بخشا پور کے قریبی گاؤں کے مکین خمیسو کھوسو کی اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل

پیر 29 ستمبر 2014 16:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) کشمور کے علاقے بخشا پور کے قریبی گاؤں کے مکین خمیسو کھوسو نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ سال سیلاب اور بارشوں کے باعث میرا سب کچھ تباہ ہو گیا تھا اور سرکاری امداد کیلئے آج تک دفاتروں اور منتخب نمائندگان کے گھروں کے چکر لگا رہا ہوں تاہم کئی سال گذرنے کے باجود ابتک مجھے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی جا سکے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے خوف کے عالم میں زندگی گذارنے پر مجبور ہوں میری مالی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں