سکھر ، نیو بس ٹرمینل پر رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی بھتہ خوری کے خلاف ، رکشہ ڈرائیور ایسوسی ایشن سراپا احتجاج

پیر 13 اکتوبر 2014 17:26

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) نیو بس ٹرمینل پر رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی بھتہ خوری کے خلاف ، رکشہ ڈرائیور ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ، انتظامیہ رکشہ ڈرائیور وں کیساتھ ہونی والی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے بھتہ خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ، چیئرمین ستارہ رکشہ یونین تفصیلات کے مطابق سکھر کے رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے ستارہ رکشہ یونین سکھر کے چیئر مین امین شیخ ، لطیف ڈنو اور دیگر کی قیادت میں نیو بس ٹرمینل پر غیر قانونی بھتہ خوری اور شکایات پر دی جانی والی دھمکیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے غریب رکشہ ڈرائیوروں سے نیو بس ٹرمینل کے غیر متعلقہ افراد ناجائز طریقے سے بھتہ خوری کر رہے ہیں اور رکشہ ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ستارہ رکشہ یونین سکھر کے چیئر مین امین شیخ ، لطیف ڈنو اور دیگرنے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں کو بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا ۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں