روہڑی ،دودھ فروخت کیلئے جانے والا نوجوان پاؤں پھسلنیسے واٹر کورس میں گر کر ڈوب جانے سے جاں بحق

پیر 13 اکتوبر 2014 21:15

روہڑی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء ) صالح پٹ کے علاقے گوٹھ ترائی میں دودھ فروخت کرنے کے لیے جانے والا نوجوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے واٹر کورس میں گر کر ڈوب جانے سے جاں بحق ہوگیا نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے نواحی علاقے صالح پٹ کے گاؤں ترائی کا ہائشی میر بھمبھرو دودھ فروخت کرنے کے لیے گھر سے نکلا واپس گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ نے تلاش کیا تو نوجوان کی نعش راستے میں آنے والے واٹر کورس سے برآمد ہوئی جس پر نوجوان کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں