سکھر کے خوا جہ سراؤں نے بلا ول بھٹو کے لیے ایک بلاول سب سے اول کا نیا نعرہ بنا دیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:21

سکھر کے خوا جہ سراؤں نے بلا ول بھٹو کے لیے ایک بلاول سب سے اول کا نیا نعرہ بنا دیا

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) سکھر کے خوا جہ سراؤں نے بلا ول بھٹو کے لیے ایک زرداری سب پر بھا ری کی طرز پر نیا نعرہ بنا دیا ، یک بلاول سب اول کا نیا نعرہ میدان میں لے آئے ، ہو جما لو کی طرزپر گیت بھی تیار ، کراچی میں جلسے میں بھر پور شر کت کا اعلان کر دیا ،خواجہ سرا ؤں نے مہندی بھی لگوا لی توکپڑے بھی سلوا لیے ، تفصیلات کے مطابق کل کراچی میں ہو نے والے پیپلز پا رٹی کے جلسے کے لیے جہاں پیپلز پارٹی اور اس کی ذیلی جما عتوں کے کا رکنوں نے تیا ریاں کی ہیں وہیں سکھر سمیت اندرون سندھ کے خوا جہ سرا ؤں نے بھی جلسے کو کا میاب بنا نے کے لیے اس میں اپنی بھر پور شر کت کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے سکھر میں اندرون سند ھ کے معروف خوا جہ سرا و صنم فقیر ویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ صنم فقیر کی صدار ت میں ہو نے وا لے ایک اجلاس میں کیا اجلاس کے دوران انہوں نے بلا ول بھٹو کے لیے کل کراچی میں نیا نعرہ (ایک بلا ول سب سے اول ) میدان میں لا نے کا بھی اعلان کیا اوراس موقع پرہو جما لو کی طرز پر بلا ول بھٹو کے لیے بنا یا گیا گیت بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا جبکہ جلسے میں شر کت کے لیے ہا تھوں پر مہندی لگوائی اور میک اپ کیا اور نئے کپڑے زیب تن کیے اس مو قع پر صنم فقیر اور شکارپور ، خیرپور اور دیگر شہروں سے آئے ہو ئے خوا جہ سرا ؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وہ کراچی میں کل ہو نے والے بلا ول بھٹو کے جلسے میں بھر پور شر کت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ اٹھا رہ اکتو بر کا دن ان کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہے اور انہوں نے عید کی طرح جلسے میں شر کت کے لیے تیا ریاں کی ہیں ان کا کہنا تھاکہ وہ جلسے میں شر کت کے دوران بلا ول بھٹو کی سیا ست میں کا میا بی اور اغلے وزیر اعظم بننے کی دعائیں کریں گے کیو نکہ وہ خود معا شرے کاسب سے مظلوم طبقہ ہیں اور انہیں امید ہے کہ بلا ول بھٹو اگلے وزیر اعظم بن کر ان کا اور ملک کے اٹھا رہ کروڑ عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے کیو نکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ بلا ول بھٹو میں اپنے نا نا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی ماں بینظیر بھٹو جیسی صلا حیتیں ہیں اور وہی ہیں جواس ملک کو بحرانوں سے نکا ل سکتے ہیں ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں