الطا ف حسین پر لگائے تمام الزامات ہمیشہ غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے،شہزادہ گلفام

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کے زونل انچا ر ج شہزادہ گلفام واراکین زونل کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے وقت نے ثابت کیا کہ قا ئد تحر یک الطا ف حسین پر لگائے گئے تمام الزامات ہمیشہ غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔ انقلابی نظرئیے سے خائف جماعتیں اور عوام دشمن قوتیں کبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتیں قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین کیخلاف سازش کرنے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامناکرنا پڑا ہے ۔

غاصب اور جابر وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور موروثی سیاسی نظام کے حامی نہیں چاہتے کہ قائد تحریک غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کر سکیں مگر آج یہ دنیا ماننے پر مجبور ہے کہ قا ئد تحر یک محتر م جنا ب الطا ف حسین پر قائم کئے گئے مقدمات میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

تمام الزامات سراسر بے بنیاد ہیں اور آخر کار سچ کی جیت ہوئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی کامیابی سے خوفزدہ جماعتیں صرف ایم کیو ایم کی دشمن نہیں بلکہ غریب عوام کی دشمن ہیں جو نہیں چاہتیں کہ کسی بھی طرح غریب عوام کا مورال بلند ہو،انہیں سہولیات میسر ہو اور ان کے مسائل حل ہوں اسی لئے متحدہ کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے سیاسی گٹھ جوڑ کر رہی ہیں لیکن وہ یاد رکھیں متحدہ کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگالیں لیکن ان کی حسرتیں ناتمام رہیں گی۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں