روہڑی ،سینئر صحافی محمد زمان باجوہ کے اکلوتے جواں سال بیٹے پر 6 افراد کا حملہ

پیر 3 نومبر 2014 21:12

روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 نومبر 2014ء ) سکھر کے سینئر صحافی محمد زمان باجوہ کے اکلوتے جواں سال بیٹے پر 6 افراد کا حملہ، ڈنڈوں اور اینٹوں سے شدید تشدد، صحافی کے زخمی بیٹے کو تشویشناک حالت میں تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کردیا گیا، روہڑی تھانہ پر واقعہ کی اطلاع، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، تفصیلات کے مطابق سکھر کے صحافی محمد زمان باجوہ کا اکلوتا اور جواں سال بیٹا یاسر زمان اپنے گھر روہڑی سے جونہی باہر نکلا تو اس پر نعیم شاہ، مظفر شاہ اور دیگر چار نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا اور اس دوران اینٹوں اور ڈنڈے لگنے سے زخمی کرکے یاسر زمان کے پاس موجود موبائل فون، پانچ ہزار روپے نقد، اور سونے کی زنجیر بھی چھین لیزخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں روہڑی ہسپتال پہنچایا گیا، جبکہ پولیس اسٹیشن روہڑی پر اطلاع کرنے کے باوجود رات دیر گئے تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں