سکھر،ٹیکسی اسٹینڈ کا ٹھیکہ ملنے سے قبل ہی ٹھیکیدار نے غیر قانونی فیس وصولی شروع کر دی ، ڈرائیور ز کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 10 نومبر 2014 19:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر 2014ء)ٹیکسی اسٹینڈ کا ٹھیکہ ملنے سے قبل ہی ٹھیکیدار نے غیر قانونیفیس وصولی شروع کر دی ، ٹیکسی اسٹینڈ کے ڈرائیوروں کا عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، ٹھیکے کا آکشن ہو گیا ہے تاہم منظوری نہیں دی گئی کہ فیس وصول کی جائے ، ایس ایم سی ٹیکسیشن آفیسر، تفصیلات کے سکھر کے علاقے پولیس لائن کے قریب عرصہ کئی سالوں سے قائم ٹیکسی اسٹینڈ کے ٹیکسی ڈرائیورں کی بڑی تعداد نے ٹیکسی ڈرائیور یونین سکھر کے رہنماؤں مختیار مہر ، علی گوہر مہر و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن نے ٹیکسی اسٹینڈ کا ٹھیکہ جبار نامی شخص کو دیا ہے تاہم دستاویزات مکمل ہونے تک انہیں ٹیکسی اسٹینڈ سے فیس وصولی کی اجازت نہیں دی تاہم مذکورہ ٹھیکیدار نے غیر قانونی طریقے اور زبردستی ڈرائیوروں سے فیس وصول کرنا شروع کر دی ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیدار کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے اور ٹیکسی ڈرائیورں کو تحفظ فراہم کیا جائے دوسری جانب سکھر میونسپل کارپوریشن کے ٹیکسیشن آفیسر عنایت مہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے ٹھیکے کا آکشن ہوا ہے تاہم کچھ محکمہ جاتی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیکیدار کو فیس وصولی کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور اگر ایسا کوئی کیس سامنے آئیگا تو ٹھیکیدار کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں