سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے
ہفتہ 15 نومبر 2014 13:18
سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) سکھر میں سرد ہواؤں کی آمد ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ، سردی میں اضافہ کے سبب گرم کپڑوں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی،شہر کی فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سج گیا ،فٹ پاتھوں پر قبضہ ، پیدل چلنے والوں کو دشواری کا سامنہ ، شہری مارکیٹ میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ ، غریب و متوسط طبقے سمیت امیروں نے بھی امریکن بازار کا رخ کر لیا،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سرد ہواؤں کیساتھ سردی میں اضافہ ہورہا ہے اوراس اضافے کیساتھ ہی گرم کپڑوں کی فروخت کیلئے دور دراز سے آنے والے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ، غریب آباد ، بیراج روڈ و دیگر مقامات کے فٹ پاتھوں پر لنڈا بازار سجاکر فٹ پاتھوں پر قبضہ جمع لیا ہے جس کے باعث پیدل چلنے والوں افراد کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سکھر میں سردی میں اضافے کے بعد گرم کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ویہی ان کے ریٹ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے شہر کی دکانوں پر گرم ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد جن میں مرد خواتین سمیت بچوں نے لنڈے بازار (امریکن بازار ) بھی کہا جاتا ہے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم ملبوسات اور جوتے خرید ے جا سکے لنڈا بازار (امریکن بازار ) میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو کہنا ہے شہرکی مارکیٹوں میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے اس لئے لنڈے بازار کا رخ کر رہے ہیں تاکہ مناسب قیمتوں میں گرم کپڑے خرید سکیں دوسری جانب پیدل چلنے والے افراد کو کہنا تھا کہ انتظامیہ نے رشوت کے عیوض قبضہ مافیا کو لنڈا بازار قائم کرنے کیلئے شہر کے فٹ پاتھ کرائے پر دے دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہم لوگوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ گرم کپڑوں اور دیگر اشیاء کی فروخت کیلئے فٹ پاتھوں کے بجائے انہیں متبادل جگہ فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری پیش نہ آسکے۔
(جاری ہے)
سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں سب سے اہم کرداروالدین کا ہے، یاسین آرائیں
ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس روہڑی سرکل کی کاروائی، ایک منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد
تھانہ نیو پنڈ کی حدود سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری
تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا
تھانہ نیو پنڈ کی حدود سے نامعلوم چورموٹر سائیکل لے اڑے
سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،ملزمان گرفتار ،شراب کی بوتلیں برآمد
ڈپٹی کمشنر سکھر محمد بخش دھاریجو نے دوسرے روز بھی شہر بھر میں مختلف جگہوں پر جاری ترقیاتی اسکیموں کے ..
کمشنر سکھر کی زیر صدارت اجلاس ،سکھر ڈویژن کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈ سکھر نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کو ملک گیر یوم ..
ای پی ایس روہڑی سرکل کی کاروائی ،دوران گشت ایک منشیات فروش گرفتار
سکھر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل واپس بنی گالا سب جیل منتقل کر دیاگیا
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کےڈ پٹی انڈر سیکرٹری برینٹ نیمین کی ملاقات
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور