خیرپور پولیس نے سانحہ خیرپور روڈ حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں، ہائی وے اتھارٹی کے افسران انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے

پیر 17 نومبر 2014 20:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) خیرپور پولیس نے سانحہ خیرپور روڈ حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔ پیر کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران انکوائری ٹیم کے انچارج ایس پی مسعود بنگش کے پاس پیش ہونا تھا تاہم نیشنل ہائی وے کے سابق جی ایم ،ڈاریکٹر منٹیننس ،اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پیش نہ ہوئے ایس پی مسعود بنگش کے مطابق تینوں افسران کو پیر کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بیان قلم بند کروائیں تاہم پولیس کے پاس پیش نہ ہوئے ہیں اب پولیس حق رکھتی ہے کہ تینوں افسران کو گرفتار کرکے ان کے بیان قلم بند کرکے ان کو عدالت کے سامنے پیش کرے ایس پی مسعود بنگش نے مزید بتایاکہ این ایچ اے کے تینوں افسرا ن کو( آج) منگل کوایک بجے تک کا ٹائم دیا گیا ہے اگر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ خیرپور میں نیشنل ہائی کے جاری منصوبوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ان کی مشنری کو بھی زبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے بتایاکہ اگر کل تک ملزمان پیش نہیں ہوتے تو سکھر نیشنل ہائی وے آفیس کو سیل کیا جائے گا دوسری جانب حادثے کے بعد این ایچ اے کے چئیر مین نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی جو خیرپور پہنچ کر حادثے کی رپورٹ بنائے گی لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی این ایچ اے کی ٹیم نہیں آئی ہے واضح رہے کہ خیرپور میں ٹھڑی بائے پاس پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 58افراد جانبحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جا کا مقدمہ سندھ پولیس کی مدعیت میں محکمہ این ایچ اے پر تھانہ شاہ حسین میں درج کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں