تحریک انصاف کا لاڑکانہ جلسہ‘ کارکنان پی ٹی آئی جلسے میں جنگلی کا روپ دھار کر روانہ ،بلوچی تھاپ پر شیدی ڈانس،جسم پر بھی رنگ برنگی اسٹائل چھاپ دیا ، کارکنان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

جمعہ 21 نومبر 2014 19:59

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاڑکانہ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان نے نت نئے طریقے اختیار کئے ، سکھر سے کارکنان پی ٹی آئی کے جلسے میں جنگلی کا روپ دھار کر روانہ ،بلوچی تھاپ پر شیدی ڈانس،جسم پر بھی رنگ برنگی اسٹائل چھاپ دیا ، کارکنان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لاڑکانہ میں منعقد جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان کو جوش و جذبہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اب انہوں نے پی ٹی آئی کی مقبولیت اور ترقی کیلئے نت نئے طریقہ کار اختیار کرنا شروع کر دیئے ہیں گذشتہ روز سکھر سے روانہ ہونے والے قافلے میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے جنگلی کا روپ دھار کر لاڑکانہ جلسے میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے روانگی سے قبل سکھر میں کارکنان نے بلوچی ڈھول کی تھاپ پر شیدی ڈانس بھی کیا جبکہ ، پی ٹی آئی کارکنان نے جسم کو رنگوں سے رنگ کر جنگلی اسٹائل میں ڈانس کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں میں لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوئے ، کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پارٹی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں