سندھ ہائیکورٹ نے غیر ملکیوں کو نایاب پرندوں کو شکار کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم دیدیا

عدالت عالیہ نے 2 دسمبر کو سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام کو طلب کر لیا

منگل 25 نومبر 2014 15:57

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیر ملکیوں کیلئے نایاب پرندوں کو شکار کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا ہے اور 2 دسمبر کو سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بینچ نے عجب علی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام کو طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزرارت خارجہ نے غیر ملکیوں کو نایاب پرندوں کا شکار کرنے کی اجازت رکھی ہے جس کے باعث ہر سال سینکڑوں غیر ملکی افراد نایاب پرندوں کا شکار کرنے کیلئے پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بے جا شکار کے باعث پاکستان میں کئی پرندوں کی نسلیں معدوم ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں