شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں نامور محقق اور معروف مورخ محمد ابراہیم جویو پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

منگل 25 نومبر 2014 18:14

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں نامور محقق اور معروف مورخ محمد ابراہیم جویو پر ایک روزہ کانفرنس محمد ابراہیم جویو تاریخ صدی کے عنوان پرمنعقد کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ محقق ابراہیم جویو نے سندھی اور انگریزی ادب میں قابل ِقدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔

انہوں نے تاریخ ِ زبان وادب میں نہایت گراں قدر کام کیا ہے۔ پروفیسرسلیم میمن ڈائریکٹر لطیف چیئر یونیورسٹی آف کراچی نے کہا کہ محمد ابراہیم جویو ایک ساحرانہ شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے سندھی ادب، ثقافت اور زبان کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کا تقرر مظہر الحق صدیقی کی مدبرانہ قیادت میں کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

پروفیسرسلیم میمن اس کمیٹی کے سیکریٹری ہیں ۔

پروفیسر سلیم میمن نے کہا کہ ہم نے سندھ بھر میں محمد ابراہیم جویو پر بہت سے پروگرام منعقد کیئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور میں محمد ابراہم جویو تاریخ صدی کے عنوان پر ایک روزہ کانفرنس مورخہ 8جنوری 2015کو منعقد کرائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ مہمانِ خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

جبکہ پروفیسر ایاز گل انچارج شعبہ سندھی اس کانفرنس کے فوکل پرسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور محمد ابراہیم جویو کی تین کتابیں بھی شائع کرائے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر میانداد زردارین پرووائیس چانسلر مین کیمپس،پروفیسر ڈاکٹر لطف اللہ منگی پرووائیس چانسلر شکارپور کیمپس ،پروفیسر ڈاکٹر یاسمین فیض قاضی ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ میتلو ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور آرٹس، پروفیسرڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کوآرڈنیٹر، پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی رجسٹراراور پروفیسر ایاز گل انچارج شعبہ سندھی نے اجلاس میں شرکت کی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں