وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 608 جاری کر کے تاجر برادری کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے،سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ایس آر او 608 کو مسترد کرچکی ہے، اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر او 608 کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تاجر تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سکھر کی تاجر برادری کے نمائندگی کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کو شامل کیا گیا ،

سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کی گفتگو

جمعرات 27 نومبر 2014 23:26

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے ایس آر او 608 جاری کر کے تاجر برادری کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ سکھر اسمال ٹریڈرز سمیت ملک بھر کی تاجر برادری ایس آر او 608 کو مسترد کرچکی ہے اور اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر او 608 کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے تاجر تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سکھر کی تاجر برادری کے نمائندگی کیلئے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن کو شامل کیا گیا ہے۔

تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں حاجی محمد جاوید میمن نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداروں غلام شبیر بھٹو، عبدالستار راجپوت، شکیل قریشی، پرویز چنہ، برکت علی سولنگی، شریف ڈاڈا، محمد محسن، رئیس قریشی، ذاکر بندھانی، احسان بندھانی، بابو فاروقی، بابا جھنڈے شاہ و دیگر تاجرو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ایس آر 608 کے خاتمے کیلئے تشکیل کردہ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر کے ایس آر او 608 کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے ملک بھر کے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیرون ملک دورے سے واپسی پر ایس آر او608 کے خاتمے کو یقینی بنایا جائیگا۔ حاجی محمد جاویدمیمن کا کہنا تھا کہ محکمہ ایف بی آر کی جانب سے نت نئے ٹیکس عائد کرکے تاجر برادری کو تنگ و پریشان کیا جاتا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر ایس آر او 608 جاری کر کے نئے 12.5 فیصد آڈٹ کیسز جاری کر کے تاجر برادری کے لیے مشکلات پیدا کردی ہے۔

اگر وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر کی جانب سے تاجر دشمن اقدام ایس آر او 608 کو فوری طور پر ختم نہیں کیا گیا تو سکھر اسمال ٹریڈرز ملک بھر کی تاجر برادری کے ساتھ مل کر سکھر سے بھی احتجاجی تحریک کا آغاز کرکے شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کردے گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے انتخابات کے دوران معیشت کی مضبوطی اور خوشحالی کیلئے دعوے کیے تھے اور اب اپنے انتخابی وعدوں، نعروں سے انحرافی کرتے ہوئے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے ٹیکس گزاروں کو خوف میں مبتلا کرکے حکومت تاجروں کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر تاجروں دشمن اقدامات سے گریز کر کے تاجروں اور دکانداروں کو حراساں کرنے کے سلسلے کو ترک کرے اورایس آر او 608 کو فوری طور پر ختم کرے بصورت دیگر تاجر برادری کی جانب سے ملک گیر سطح پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تو اس سے معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچے گا جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیر خزانہ اور ایف بی آر پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں