خالد محمود سومرو کے پسماندگان میں 6بیٹے، 3بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ‘ عطاء الرحمن کا کل ولیمہ تھا

ہفتہ 29 نومبر 2014 13:31

سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے پسماندگان میں 6بیٹے، 3بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہے ‘ ایک بیٹے عطا الرحمان سومروکا کل اتوار کو ولیمہ تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد سومرو گزشتہ روز پیغام امن کانفرنس میں شرکت کیلئے سکھر پہنچے تھے اور نماز فجر کے دور ان انہیں نامعلوم مسلح افراد نے نما زفجر کے دور ان فائرنگ کر کے شہید کر دیا ان کے پسماندگان میں چھ بیٹے، تین بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہے، ڈاکٹر خالد محمود سومرو جے یو آئی فضل الرحمان گروپ مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر بھی تھے ان پر اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں