سکھر ، حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد نمازیوں کو یرغمال بنایا

ہفتہ 29 نومبر 2014 23:27

سکھر ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد نمازیوں کو یرغمال بنایا ،ڈاکٹر خالد محمود سومرو مسجد میں سنتیں ادا کر رہے تھے کہ ان کا نشانہ بنایا گیا ، سمجھ نہ آسکا کہ آنے والے مسلح افراد حملہ آور ہیں یا گارڑ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سائیٹ ایریا میں مسلح افراد کی جانب سے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر کے جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو قتل کرنے والے واقعہ کے دوران عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈا کٹر خا لد محمود سو مرو قتل سے پا نچ منٹ پہلے نماز ادا کرنے مسجد میں آئے تھے کہ اچانک دو مسلح افراد مسجد میں گھس آئے جن میں سے ایک کلین شیو اور ایک نقاب پوش تھا ایک مسلح شخص نے ہمیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر خاموش کرایا اوردوسرے مسلح شخص نے نماز پڑھتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا نشانہ بنایا قتل کے وقت ڈاکٹر خا لد محمود سو مرو سنتیں اداکر رہے تھے عینی شاہدین کے مطابق : مسلح افراد میں سے ایک کے ہا تھوں میں کلاشنکوف اوردوسرے کے ہاتھ میں ریوالور تھا ہمیں سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آنے والے گا رڈز تھے یا مسلح ملزمان تاہم ان کا قتل انتہائی افسوسناک ہے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں