ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف سکھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، مارکیٹیں بند ، سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

اتوار 30 نومبر 2014 12:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام کیسیکرٹری جنرل سندھ ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف سکھر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال رہی ، جبکہ سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ۔ جے یو آئی سیکرٹری جنرل سندھ خالد سومرو کے قتل کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بلوچستان ، اندرون سندھ ، خیبر پختونخوا میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال ، دکانیں اور پٹرول پمپ بند رہے ، ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کیخلاف کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں