جماعة الدعوة سندھ کے امیر فیصل ندیم کا ڈاکٹر خالد محمود سومروکی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اتوار 30 نومبر 2014 17:45

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء ) جماعة الدعوة سندھ کے امیر فیصل ندیم نے ڈاکٹر خالد محمود سومروکی شھادت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا علماء کو اس طرح قتل کر نا افسوس ناک ہے اس وقت ایک سازش کے تحت سندہ کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ملک کے اند رجاری انتشارکو ختم کیا جائے انہونے کہا اس وقت ملک نازک دور سے گزر ہا ہے دشمن ملک کے اندر بڑے پیمانے پر انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے انہوں نے ڈاکٹرخالد خالد محمود کے لئے دعا مغفرت بھی کی اللہ تعالی ان کے لواحقیں کو صبر جمیل عطا فرمائے جماعتہ الدعوة سندھ اس قتل کی پر زور مذمت کرتی ہے اس قتل کے مجرموں کو فل فور گرفتار کیا جائے سرعام سزا دی جائے

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں