سماج دشمن عناصر چند روپوں کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، سندھ بھر میں کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مسحق نہیں، ان کے خلاف محکمہ جاتی ہر ممکن کاروائی عمل میں لا ئی جائیگی ،محکمہ ایکسائیز کے تمام سسٹم کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے، اسپرٹ پر پابندی کا مقصد کسی کو بے روزگار کرنا نہیں، کچی شراب کے کاروبار کو روکنا تھا،

سیکریٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سندھ عبدالمجیدپٹھان کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 21:48

سکھر( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) سیکریٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سندھ عبدالمجیدپٹھان نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر چند روپوں کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، سندھ بھر میں کچی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی قسم کی رعایت کے مسحق نہیں ان کے خلاف محکمہ جاتی ہر ممکن کاروائی عمل میں لا ئی جائیگی محکمہ ایکسائیز کے تمام سسٹم کی بہتری کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اسپرٹ پر پابندی کا مقصد کسی کو بے روزگار کرنا نہیں بلکہ کچی شراب کے کاروبار کو روکنا تھا ان کا کہنا تھاکہ اسپرٹ کی فروخت پر پابندی کے فیصلے پر جلد نظر ثانی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سرکٹ ہاؤس میں تاجروں و معززین شہریوں سے ایک ملاقات کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سیکریٹری ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سندھ عبدالمجیدپٹھان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں شراب نوشی سے حالیہ ہلاکتوں کا سختی سے نوٹس لیکر محکمہ ایکسائیز کے افسران و عملہ کو خصوصی ہدایت دی جاچکی ہے سکھر سمیت مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں ہزاروں لیٹر کچی شراب برآمد کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ، کچی شراب پینے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بنا کسی دباؤ کے چھاپے مار کر کاروائیاں جاری رہیں گی حالیہ ہلاکتوں کو نوٹس نہ لیا جاتا تو آج صورتحال تھر جیسی ہوتی جہاں پر معصوم بچے روزانہ مر رہے ہیں بعد ازیں سکھر کے تاجر برادری کے رہنماؤں ، معززین شہریوں اور محکمہ ایکسائیز کے افسران و اہلکاروں نے عبدالمجید پٹھان سے انکے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں